Shah Ali Farzand is a professional Journalist and News Editor at Daily Payam-e-Khyber. Founder of Hazara TV Network, covering regional news, social issues,and administrative reforms in Hazara Division.

test

Friday, April 24, 2026

کیاجنگ دوبارہ شروع ہوگئی ،ایران کے دارالحکومت میں شدید دھماکوں کی آوازیں؛ دفاعی فضائی نظام متحرک

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران کے دارالحکومت تہران میں سنائی دینے والے پراسرار دھماکوں نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ تہران کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں سنائی دینے والی ان آوازوں کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے ممکنہ بیرونی حملے کا نتیجہ ہو سکتے ہیں، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے ابھی تک کسی مخصوص ملک کا نام نہیں لیا گیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی "ارنا" نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ یہ آوازیں دراصل ایرانی طیارہ شکن فائرنگ کی تھیں، جو مشتبہ پروجیکٹائلز کو روکنے کے لیے کی گئیں۔ دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے "مہر نیوز ایجنسی" کا دعویٰ ہے کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے ممکنہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے باعث دھماکوں جیسی بلند آوازیں پیدا ہوئیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فضائیہ نے ملکی حدود میں داخل ہونے والی مشتبہ اشیاء کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے، تاہم ان پروجیکٹائلز کی اصل نوعیت اور ان کے ماخذ (Origin) کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ واضح رہے کہ تاحال کسی بھی ملک، بشمول امریکہ یا اسرائیل، نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی ایرانی حکومت کی طرف سے کوئی باضابطہ اور حتمی بیان جاری ہوا ہے۔ ماہرینِ دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں یہ واقعات انتہائی حساس ہیں اور کسی بھی بڑے علاقائی تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ: شاہ علی فرزند

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages