راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں میٹرک کی 15 سالہ طالبہ سے زیادتی کا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی کے ہاں بے نظیر بھٹو ہسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی نے خاندان کی بدنامی اور خوف کے باعث اس واقعے کو سات ماہ تک چھپائے رکھا، تاہم طبیعت بگڑنے پر جب اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں بچی کی پیدائش کے بعد سارا معاملہ آشکار ہوا۔ ہسپتال انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کے والد سعودی عرب میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم ہیں، جبکہ ملزم بلال سجاد نے ان کی عدم موجودگی میں لڑکی کو متعدد بار اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی نوزائیدہ بچی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔
رپورٹ: شاہ علی فرزند
Tuesday, April 7, 2026
Home
Unlabelled
راولپنڈی زیادتی کا شکار 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ملزم بلال گرفتار
راولپنڈی زیادتی کا شکار 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ملزم بلال گرفتار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
عدد أكبر من الفقرات يتيح لك مولد النص العربى زيادة عدد الفقرات كما تريد، النص لن يبدو مقسما ولا يحوي أخطاء لغوية، مولد النص العربى مفيد لمصممي المواقع على وجه الخصوص، حيث يحتاج العميل فى كثير من الأحيان أن يطلع على صورة حقيقية لتصميم الموقع، ومن هنا وجب على المصمم أن يضع نصوصا مؤقتة على التصميم ليظهرن يبدو وكأنه نص منسوخ، غير منظم، غير منسق، أو


No comments:
Post a Comment