Shah Ali Farzand is a professional Journalist and News Editor at Daily Payam-e-Khyber. Founder of Hazara TV Network, covering regional news, social issues,and administrative reforms in Hazara Division.

test

Saturday, April 18, 2026

اسلام آباد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں واقع کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ متاثرہ علاقے: رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، پشاور، مردان، بالاکوٹ، باجوڑ، صوابی، نوشہرہ، شبقدر، شانگلا اور دیر بالا میں شدت سے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ کوہاٹ، مالاکنڈ، سوات، چترال اور رستم کے علاقوں میں بھی زمین لرز اٹھی۔ پنجاب میں ٹیکسلا، نورپور تھل، گوجرانوالہ اور نوشہرہ ورکاں سے بھی زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انتہائی تشویشناک بات یہ رہی کہ پہلے جھٹکوں کے چند منٹ بعد اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں دوبارہ بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ریسکیو ادارے الرٹ ہیں۔ رپورٹ: شاہ علی فرزند

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages