عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جاری جن*گ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد عالمی آئل مارکیٹ میں ردعمل سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 8 فیصد کم ہو کر 90 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی کم ہو کر 87 ڈالر فی بیرل تک آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران جن*گ کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا جبکہ پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔


👍
ReplyDelete