Shah Ali Farzand is a professional Journalist and News Editor at Daily Payam-e-Khyber. Founder of Hazara TV Network, covering regional news, social issues,and administrative reforms in Hazara Division.

test

Tuesday, March 31, 2026

مانسہرہ ضمانت خارج ہوتے ہی حوالاتی کی موت، سیری کماشی کا بوستان اب زندہ نہ لوٹ سکا!

مانسہرہ (رپورٹ: شاہ علی فرزند): ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں قید حوالاتی بوستان ولد عطا محمد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متوفی کا تعلق ویلج کونسل سچاں کلاں کے گاؤں سیری کماشی سے تھا، جسے حال ہی میں ایک جھگڑے کے کیس میں جیل منتقل کیا گیا تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق 30 اور 31 مارچ کی درمیانی شب ملزم بوستان کو اچانک دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی، جس پر اسے فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالقِ حقیقی سے جا ملا۔ جیل انتظامیہ نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متوفی کی نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے، جس کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل 31 مارچ کو ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔ واقعے کا پس منظر یہ ہے کہ 2 مارچ کو سیری کماشی میں ایک جنازے کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا تھا جس میں باپ بیٹا صادق اور عادل زخمی ہوئے تھے، جس پر تھانہ نواز آباد پولیس نے علت نمبر 50 کے تحت بوستان سمیت دیگر ملزمان پر مقدمہ درج کیا تھا۔ نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت عید کے دوسرے روز خارج ہونے پر عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ دیرینہ تنازعہ گزشتہ سال سیری کماشی کے قدیمی قبرستان میں "سونے کی موجودگی" کی افواہوں سے شروع ہوا تھا جو اب تک کئی انسانی جانوں اور فریقین کی متعدد بار جیل یاترا کا سبب بن چکا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages