Shah Ali Farzand is a professional Journalist and News Editor at Daily Payam-e-Khyber. Founder of Hazara TV Network, covering regional news, social issues,and administrative reforms in Hazara Division.

test

Wednesday, April 1, 2026

ٹرمپ کا دھماکہ خیز اعلان: امریکہ اگلے دو ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا،

 


واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتہائی اہم اور سنسنی خیز اعلان کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اگلے ’دو سے تین ہفتوں میں‘ ایران سے ’نکل‘ جائے گا۔ منگل کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ ان کا صرف ایک ہی ’مقصد‘ تھا - کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، اور ان کے مطابق انہوں نے وہ مقصد اب حاصل کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہمارا کام تقریباً ختم ہو گیا ہے،‘ اور ان کا مزید کہنا تھا کہ ’شاید دو ہفتوں کے اندر، یا اس سے دو چار دن زیادہ لگ جائیں کام ختم ہونے میں۔‘

​امریکی صدر نے ایران کے خلاف جاری کارروائی کے حوالے سے سخت لہجہ اختیار کیا اور کہا کہ ’ہم ان کی ہر ایک چیز تباہ کر دینا چاہتے ہیں – لیکن یہ ممکن ہے کہ ہم اس سے پہلے کوئی معاہدہ کر لیں۔‘ تاہم، اوول آفس میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ضروری نہیں کہ ایران کوئی معاہدہ کرے۔‘ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اس وقت ایران سے نکل جائے گا جب اسے مکمل یقین ہو جائے کہ ایرانی حکومت ’سالوں تک‘ جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتی، کیونکہ ’ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔‘ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران سے امریکہ کے انخلا کا تہران کے ساتھ کسی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔

​صدر ٹرمپ نے ایران کی موجودہ فوجی حالت کے بارے میں چونکا دینے والے دعوے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بمباری کے نتیجے میں سب کچھ تباہ ہو گیا ہے اور ان کے پاس اب اپنے دفاع کے لیے طیارہ شکن توپیں بھی باقی نہیں۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی ’اب لڑ نہیں پا رہے، وہ اب ہم پر فائر بھی نہیں کر رہے ہیں۔‘ ان کے مطابق اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ’ان کا جنگی ساز و سامان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے‘ اور ’فائر کرنے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔‘ مزید براں، صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب عملی طور پر بحریہ یا فوج بھی موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ ہار رہے ہیں، وہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ ہار رہے ہیں، اور وہ ایک معاہدہ کرنے کی بھیک مانگ رہے ہیں۔‘

رپورٹ: شاہ علی فرزند، روزنامہ پیام خیبر

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages