Shah Ali Farzand is a professional Journalist and News Editor at Daily Payam-e-Khyber. Founder of Hazara TV Network, covering regional news, social issues,and administrative reforms in Hazara Division.

test

Monday, March 23, 2026

پاکستان سپر لیگ 11 کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

سلام آباد (بیورو رپورٹ): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں ایڈیشن کا نیا اور حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ملک کے اس سب سے بڑے کرکٹ میلے کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہو گا، جبکہ فائنل معرکہ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی تفصیلات اور مقامات نئے شیڈول کے مطابق 39 روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ سیکیورٹی اور انتظامی س
ہولت کے پیشِ نظر ایونٹ کو دو شہروں تک محدود رکھا گیا ہے: لاہور: 22 میچز (بشمول افتتاحی میچ اور فائنل)۔ کراچی: 22 میچز (بشمول کوالیفائر)۔ افتتاحی میچ اور اہم مقابلے لیگ کا باقاعدہ آغاز لاہور میں ہوگا جہاں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں 26 مارچ سے 6 اپریل تک تمام مقابلے لاہور میں منعقد ہوں گے، جس کے بعد 8 اپریل سے ایکشن کراچی منتقل ہو جائے گا۔ بغیر تماشائیوں کے انعقاد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ایس ایل ایک بین الاقوامی برانڈ ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے باعث اسے ملتوی کرنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فی الحال یہ میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے تاکہ شیڈول کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ رپورٹ: شاہ علی فرزند (نیوز ایڈیٹر و بیورو چیف) بشکریہ: ڈیلی پیامِ خیبر / ہزارہ ٹی وی نیٹ ورک

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages